لوگ اب کورونا سے تنگ آگئے ہیں کیونکہ۔۔۔ دنیا کے بڑے ممالک میں کورونا پابندیوں کے خلاف پُر تشدد مظاہرے

image

نیدرلینڈز، اسرائیل اور لبنان میں کورونا پابندیوں کیخلاف پرتشدد مظاہرے، اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کرفیو نافذ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز، اسرائیل اور لبنان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا پابندیوں کیخلاف پُرتشدد مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جبکہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی رات بھر کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کی ابھی کوئی ٹائم لائن نہیں دی جا سکتی، آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے بھی کورونا لاک ڈاؤن لیول 5 کی پابندیوں میں 5 مارچ تک توسیع کر دی ہے اور آئرلینڈ آنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہونا لازم قرار دے دیا ہے۔

امریکہ میں کورونا کی دوسری لہر اس قدر شدت اختیار کر گئی ہے کہ اسپتالوں میں بیڈز کم پڑنے لگے ہیں، امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آئی سی یو بیڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر انہیں گھر پر رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ میں ویکسین لگائے جانے کے بعد بھی کورونا کیسز میں کوئی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ میں اگلے ہفتے کورونا ویکسین کی منظوری ملنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US