نئے مالی سال کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ کا اختتام زبردست اضافے کے ساتھ ہوا۔
کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 3900 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ مارکیٹ نے 181,000، 182,000، 183,000 اور 184,000 پوائنٹس کی چار اہم حدیں بحال کر لیں۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 3748 پوائنٹس اضافے کے بعد 184,050 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ نے مالی سال 2025-26 میں سرمایہ کاروں کو 44 فیصد منافع دیا اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی مالیت 20 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔
بینکنگ، سیمنٹ ، انرجی ، فرٹیلائزر ،ٹیلی کام اور کیمیکل کے شیئرز میں خریداری رہی جبکہ مارکیٹ میں آج 57 ارب روپے مالیت کے 92 کروڑ شیئرز کا نمایاں لین دین ہوا۔