اب یونیورسٹی میں عبایا لازمی پہننا ہوگا۔۔۔ جانیں پاکستان کی کون سی یونیورسٹی کی لڑکیوں پر بڑی پابندی لگا دی

image

خیبرپختونخوا میں باچا خان یونیورسٹی کی انتظامیہ نےعبایا لازمی قرار دے دیا، جینز، ہیل اور پیک اپ پر پابندی کی سفارش۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ میں باچا خان یونیورسٹی کی انتظامیہ نےعبایا لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ اونچی ایڑی والی جوتی (ہیل) میک اپ اور جینز پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔

اس حوالے سے اکیڈمک کونسل اجلاس میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ کے لیے لباس کے قواعد وضوابط کے متعلق مزید سفارشات بھی مرتب کر لی گئی ہیں۔

باچا خان یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبات کے میک اپ کرنے اور اسکن ٹائٹس پہننے پر بھی پابندی کی سفارشات تیار کی گئی ہیں۔

نئے قواعد وضوابط کے مطابق طالبات کے لیے کالے رنگ کا ڈھیلا عبایا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ کالے رنگ کی ہموار (فلیٹ) چپل پہننا اور یونیورسٹی کارڈ گلے میں آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔

تاہم جینز، ٹائٹس، ٹی شرٹس، ٹراؤزرز، میک اپ، جیولری، فینسی پرس اور ہیلز پہننے پر سخت پابندی لگائی جا رہی ہے اور طلبہ سے ڈریس کوڈ کے ان قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اِن سفارشات کی حتمی منظوری سینڈیکیٹ کے اجلاس میں متوقع ہے جس کے بعد یہ قواعد ہر طالب علم پر لاگو ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US