بختاور بھٹو کی مہندی کا ڈیزائن کیوں وائرل ہو رہا ہے؟

image

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو کی رسم حنا کی تقریب آج کراچی میں منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری اپنی منگنی کے بعد سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کافی متحرک ہیں اور اپنی تازہ ترین تصاویر اور اسٹوریز شئیر کرتی نظر آرہی ہیں جنہیں صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر چند گھنٹے قبل بختاور بھٹو نے ایک اسٹوری لگائی جس میں وہ اپنے ہاتھ میں مہندی لگوا رہی ہیں۔ ان کی انسٹا اسٹوری کے بھرپور چرچے ہو رہے ہیں اور پارٹی کارکنان سمیت اُن کے چاہنے والے خوب دعائیں دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کی رسم حنا کی تقریب میں جن مہمان خصوصی کو مدعو کیاگیا ہے، جس میں لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے فوک ڈانسر شمن علی چانڈیو کو اپنی ٹیم کے ہمراہ جو 27 جنوری کو بلاول ہاؤس پہنچیں گے۔

اس کے علاوہ ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ بلاول ہاؤس ترجمان نے اس حوالے سے تصدیق کی تھی کہ شادی کی مرکزی تقریب میں صرف 300 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔لیکن فی الحال واضح نہیں کیا گیا کہ بھٹو زرداری خاندان کی جانب سے کن مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US