ہاتھی نے ایک شخص پر حملہ کر دیا پھر کیا ہوا، دیکھیں ویڈیو

image

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث دنیا بھر میں سیاحت بے حد متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے جانوروں کو بھی مطلوبہ خوراک میسر نہیں ہو سکی ہے، تاہم اب جانور خوراک کی کمی کے باعث آبادیوں پر حملہ کرنے لگے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ بنکاک کےصوبے نخون نایوک میں پیش آیا ہے، جہاں خوراک کی تلاش میں آبادی کی جانب آئے ہاتھیوں کے جُھنڈ نے ایک قریبی گاؤں پر دھاوا بول دیا، تاہم اتنی بڑی تعداد میں ہاتھیوں کو دیکھ کر مقامی افراد نے محکمہ وائلڈ لائف سے رابطہ کیا اور انہیں صورت حال سے آگاہ کیا۔

جب محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے بھیجے گئے افسروں نے ہاتھیوں کے ریوڑ کو بھگانے کی کوشش کی، تو اِن میں سے ایک جمبو ہاتھی جسے ساریکا کے نام سے پکارا جاتا ہے، شدید غصے میں وائلڈ لائف افسران کے پیچھے ہی دوڑ پڑا۔

وائلڈ لائف افسر گاؤں کے لوگوں کو بچانے آئے مگر ان کی جان پر ہی بن گئی، اس حوالے سے وائلڈ لائف افسران کا کہنا تھا کہ یہ بڑا خوفناک لمحہ تھا جب ایک بھوکے جنگلی ہاتھی نے غصے سے ہمارے پیچھے دوڑ پڑا۔

واضح رہے کہ یہ بنکاک میں ایک ہفتے کے دوران جنگلی جانوروں کے انسانی آبادی پر حملے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے، جبکہ اس سے قبل تھائی لینڈ میں بھوک سے ستائے بندروں نے مکئی کے کھیت پر دھاوا بولتے ہوئے اِسے تہس نہس کر دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US