گاڑی کے اسٹیرنگ کے نیچے یہ چیز کیوں ہوتی ہے؟ جانئیے اپنی گاڑی میں موجود ایسے خفیہ راز کے بارے میں جنہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

ٹیکنالوجی نے ایک اتنا طویل سفر طے کر لیا ہے کہ ہم خود بھی نہیں سمجھ سکتے کہ ہمارے اردگرد موجود چیزوں میں کون کون سے خفیہ فیچرز ہیں جو ہمارے کام کو مزید آسان کر سکتے ہیں۔

اب گاڑی کی مثال ہی لے لیجیئے آج کی جدید گاڑیوں کو خریدنے کا شوق تو سب کو ہے مگر خریدنے کے باوجود بہت سے لوگ ان میں موجود دلچسپ فیچرز سے لاعلم ہیں، مگر کوئی بات نہیں ہم آج آپ کو گاڑیوں میں موجود چند ایسے اہم اور دلچسپ فیچرز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

گاڑیوں میں موجود چند حیرت انگیز فیچرز

• پوشیدہ اسٹوریج

آج کی جدید گاڑیوں کے ماڈلز کو پوشیدہ اسٹوریج یعنی خالی جگہوں کے ساتھ تیار کئے گئے ہیں تاکہ سفر کرنے والے لوگ ان پوشیدہ جگہوں پر سامان رکھ کر اِسے محفوظ رکھ سکیں، مثال کے طور پر آج کی جدیدن گاڑیوں میں مسافروں کی نشست (سیٹ) کے نیچے ایک چھپی ہوئی خالی ٹوکری جیسی خالی جگہ موجود ہوتی ہے جس میں سامان وغیرہ سنبھال کر رکھا جا سکتا ہے یا پھر کوئی قیمتی سامان چھپایا جا سکتا ہے۔

• فیول کیپ کا اشارہ

تصور کریں کہ آپ پہلی بار کسی نئی یا انجان گاڑی چلا رہے ہیں، آپ گیس اسٹیشن پر موجود ہیں اور یقینی طور پر نہیں جانتے کہ آپ کی کار میں کون سی جانب ایندھن (فیول کیپ) موجود ہے بائیں یا دائیں؟

تو پھر آپ کیسے بتائیں گے کہ فیول کیپ کس جانب ہے؟ گھبرائیں نہیں ہم آپ کو بتاتے ہیں اپنے ڈیش بورڈ کو دیکھیں اور فیول گیج دیکھیں، زیادہ تر فیول پمپ کی شکل میں فیول گیج ایک چھوٹا سا آئکن ہوتا ہے، اس پر غور کریں کہ پمپ کے کس طرف فیول کیپ واقع ہے، اگر یہ دائیں طرف ہے تو پھر آپ کی گاڑی میں دائیں جانب فیول کیپ ہے اور اس کے بائیں جانب فیول کیپ کا آئیکن موجود ہے تو تو بائیں جانب موجود ہو گا۔

• گاڑی کے اندرونی ٹرنک سے نکلنے کا خفیہ طریقہ

اگر آپ کسی نئی یا نئی کار کے مالک ہیں اور زیادہ معلومات نہیں رکھتے تو کار میں موجود ٹرنک (بوٹ) کے اندر سے لگائے ہوئے 'فلوروسینٹ پلاسٹک ہینڈل' کے بارے میں جان کر حیرت زدہ ہو جائیں گے، اگر آپ گاڑی کے پیچھے موجود ٹرنک جہاں عام تور پر گاڑی کا ہی سامان یا آپ اپنے بیگ وغیرہ رکھتے ہیں اُس میں بند ہو جائیں تو یہ خصوصی فیچر انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے اور صرف 'لیور' کھینچ کر آپ اپنا بوٹ کھول سکتے ہیں اور گاڑی سے باہر نکل سکتے ہیں۔

• ریموٹ وِنڈو بٹن

اگر آپ اپنی گاڑی کی آٹومیٹک کنٹرولنگ چابی کو دیکھیں تو آپ کو صرف گیٹ کھولنے، لاک کرنے ہارن یا پھر بوٹ کھولنے کا بٹن نظر آئے گا، لیکن اس میں ایک ایسا پوشیدہ بٹن موجود ہے جو کہ اگر آپ 5 سیکنڈ تک دبا کر رکھیں تو گاڑی کی تمام کھڑکیاں بھی کھُل جائیں گی، یعنی اگر آپ کم سے کم 5 سیکنڈ کے لئے انلاک بٹن کو دبائیں تو گاڑی کی تمام چیزیں جیسے کہ کھڑکیاں بوٹ دروازوں کا لاک کھلنا شروع ہوجائے گا اور سب کچھ انلاک ہو جائے گا۔

اور اگر آپ 5 سیکنڈ تک تالے کے بٹن کو دبا کر رکھیں تو تمام کھڑکیاں دروازے اور بوٹ یعنی پوری گاڑی واپس خود ہی لاک ہو جائے گی۔

فولو می ہوم ہیڈ لیمپ کا استعمال

گاڑی کے اسٹیرنگ کے نیچے موجود ہیڈ لائٹس لیور میں ایک خفیہ آپشن موجود ہوتا ہے، اگر آسان الفاظ میں بیان کیا جائے تو یہ گاڑی کی لائٹس کی ایک خصوصیت ہے جو آپ کو اندھیرے میں گھر (یا کہیں بھی) محفوظ طریقے سے پہنچنے میں مدد دیتی ہے۔ آپ سوئچ آف کریں لائٹس بھی آف کریں اور کار کو لاک کریں تو یہ فیچر چالو ہو جائے گا، اس سے آپ کو اپنے دروازے تک چلنے اور راستے کو روشن رکھنے کے میں مدد ملے گی، اس طرح یہ کسی حد تک حفاظت کو یقینی بناتا ہے آج کل کی جدید کاروں میں یہ آپشن کار کے لائٹس لیور کے ساتھ ساتھ آٹومیٹک چابی میں بھی موجود ہوتا ہے البتہ بہت کم لوگ ہی اس کے بارے میں جانتے ہیں۔

امید ہے آپ کو یہ معلومات پسند آئی ہوں گی اگر آپ مزید خفیہ طریقے بتا سکتے ہیں تو ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر جائیں اور کمنٹ کر کے ہمیں ضرور بتائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US