لاکھوں کا تحفہ ۔۔۔ منیب بٹ نے والدین کو بہترین تحفہ دے کر حیران کر دیا

image

سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ ایمن منیب کے شوہر منیب بٹ نے اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ پر انہیں زبردست گاڑی بطور تحفے میں دی ہے۔

تصاویر اور ویڈیو ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اداکار منیب بٹ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مہنگا سرپرائز دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منیب بٹ نے اپنے والدین کی شادی کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں نئی چمچماتی ہوئی گاڑی دے کر حیران کر دیا۔

منیب بٹ نے نئی گاڑی اپنے گھر کے باہر پارک کر رکھی تھی اور جیسے ہی ان کے والد گھر سے باہر نکل کر نئی گاڑی دیکھتے ہیں تو وہ بے حد خوش ہو جاتے ہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US