وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔
فیصلے میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔
ای سی او سی کے فیصلے کے مطابق پرائمری اور مڈل کلاسز پہلی فروری سے شروع ہوں گی جبکہ ملک بھر میں تمام جامعات بھی یکم فروری سے کھل جائیں گی۔