یوٹیوب شارٹس کیا ہے اور اس کا ٹِک ٹاک سے کیا تعلق ہے؟

image

ٹِک ٹاک کی ٹکر پر یوٹیوب کی ایپ متعارف، یوٹیوب شارٹس کے آتے ہی چرچے ہو گئے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے دنیا کی معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی ٹکر پر مختصر ویڈیو ایپ آزمائش کے لیےمتعارف کروا دی ہے اس ایپ کا نام یوٹیوب شارٹس ہے اور اس نے آتے ہی لوگوں میں بے حد مقبول ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق آزمائش کے پہلے دن ہی اس ایپ سے ساڑھے تین ارب صارفین نے ویڈیوز دیکھیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے، تاہم صارفین کی تعداد کم نہیں ہوئی بلکہ اُس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اپیلیکیشن یوٹیوب کی زیرِ ملکیت ہے جس کی سربراہ سوسان ووجیکیک کا کہنا تھا کہ ’پہلے روز کے بعد سے آنے والے نتائج ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی ہیں کیونکہ جو اعداد و شمار سامنے آئے وہ ہمارے حساب سے بہت زیادہ ہیں‘۔

انہوں نے یوٹیوب شارٹس کو مزید مارکیٹس تک پھیلانے کا ارادہ کیا ہے، اس ایپ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک سے زیادہ ویڈیوز کو جوڑنے کے لیے ملٹی سیگمنٹ نامی کیمرہ شامل کیا گیا ہے، علاوہ ازیں ہاتھوں کے بغیر موبائل استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز بنانے کے لیے سپیڈ کنٹرولز، ٹائمر اور کاؤنٹ ڈاؤن جیسے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ یوٹیوب شارٹس بھی ٹک ٹاک جتنی مقبول ہوتی ہے یا کچھ ہی دنوں میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہونے کے بجائے کمی واقع ہو جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US