میں ٹیم کا کپتان ہوں اور ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔۔۔ دو کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ ثابت، آئی سی سی نے سزا سُنا دی

image

آئی سی سی نے بڑا فیصلہ کر لیا، میچ فکسنگ کا الزام سچ ثابت ہونے پر دو کھلاڑیوں پر پابندی عائد۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انسداد بد عنوانی ٹریبیونل نے میچ فکسنگ کا الزام سچ ثابت ہونے پر دو مشہور کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے، بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اماراتی کھلاڑیوں محمد نوید اور شیمان انور کو میچ فکسنگ کا قصور وار قرار دیا گیا ہے اور ان پر پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نوید اور بلے باز شیمان انور پر 2019 میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے بعد اماراتی کرکٹ بورڈ نے بھی محمد نوید پر ٹی ٹین لیگ سے متعلق دو کرپشن کیسز کا الزام عائد کئے تھے، الزامات میں کہا گیا تھا کہ محمد نوید اور شیمان انور نے 2019 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی ہونے والے اماراتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کی پیش کش کی تھی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’میچ فکسنگ کی تحقیقات کے دوران اماراتی کرکٹ ٹیم کے دونوں کھلاڑی جرائم کے مرتکب پائے گئے ہیں، محمد نوید اور شیمان انور نے آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی قوانین کی خلاف ورزی کی، جس کی بنیاد پر دونوں کھلاڑیوں کی رکنیت معطل اور اُن پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ تحقیقات کے دوران ایک گواہ نے بیان دیا کہ محمد نوید نے اُسے بولا تھا کہ میں ٹیم کا کپتان ہوں اور ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے مطابق یو اے ای کے عمان اور آئرلینڈ کے خلاف ہونے والے میچز کے بارے میں کپتان محمد نوید نے کہا تھا کہ ''وہ اپنے بولنگ اوور میں رنز نہیں بنائیں گے، جبکہ شیمان انور چوتھے اور پانچویں اوور میں کم رنز بنائیں گے''۔

یہی نہیں بلکہ گواہ اور کھلاڑی محمد نوید کے درمیان واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کی بھی تحقیقات کی گئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان میچز میں ہزاروں ڈالر کے عوض میچ فکسنگ پر بات چیت کی جا رہی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US