بالی وڈ اداکار ورون دھون نے بھی سر پر سہرا سجا لیا، سالوں سے پیار کے رشتے میں بندھے اس جوڑے کو بالی وُڈ ادکاروں نے کون کون سے مہنگے تحائف دیئے اس پر بھی ایک نظر دوڑاتے ہیں۔
جیسا کہ بالی وڈ اداکاروں کی شادیاں شاندار اور انہیں ملنے والے تحائف بھی بیش قیمت ہوتے ہیں، ایسے ہی اس نو بیاتا جوڑے ورون اور نتاشہ کو بھی بالی وڈ اداکاروں نے مہنگے ترین تحفے پیش کئے۔
شردھا کپور نے ورون کی بیوی نتاشہ کو ایک ڈائیمنڈ سیٹ تحفے میں دیا ہے جس کی قیہمت تقریبا ساڑھے چھ لاکھ ہے، عالیہ بھٹ نے ورون کو رولیکس کی گھڑی گفٹ کی ہے جس کی قیمت 12 لاکھ بتائی جا رہی ہے۔
سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان نے نتاشہ دلال کو منیش ملہوترا کا مہنگا ترین لہنگا تحفے میں پیش کیا جس کی قیمت 5 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔
مشہور خوبرو اداکارہ قائرہ ادوانی نے وارُن کو ایک پلیٹینم کا بریسلٹ تحفے میں دیا ہے جس کی قیمت 2 لاکھ روپے ہے۔
سب سے بڑا تحفہ کرن جوہر نے پیش کیا، انہوں نے ورون کو ممبئی میں ایک 3 کروڑ کا فلیٹ تحفے میں دیا ہے، جو کہ ایک لگثری فلیٹ ہے۔
ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا نے نتاشہ دلال کو ایک ڈائیمند ائیر رِنگ دیئے ہیں جس کی قیمت قریب تین لاکھ ہے۔
جبکہ دوسرا بڑا تحفہ ارجُن کپور نے ورون اور نتاشہ کو دیا انہوں نے ایک مہنگی گاڑی تحفے میں دی ہے جس کی قیمت 60 لاکھ ہے۔
تیسرا مہنگا ترین تحفہ کرینا نے دیا کرینا نے نتاشہ کو ایک ڈائیمنڈ نیکلس تحفے میں دیا ہے جس کی قیمت 40 لاکھ بتائی جا رہی ہے۔
سب کے دلوں پر راج کرنے والی جیکلِن فرنینڈس نے ورون کو برانڈڈ گھڑی تحفے میں دی جس کی قیمت 9 لاکھ سے زائد ہے۔