بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات، سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول نے بختاور کی شادی کی مزید 3 تقاریب کو حتمی شکل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بیٹی کی شادی کی تقاریب میں صرف دونوں خاندان کے افراد شرکت کریں گے، جبکہ کراچی کی تقریب میں کسی سیاسی جماعت کے قائد یا سرکاری لوگوں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔
بختاور کی شادی کی تقاریب کہاں کہاں رکھی گئی ہیں اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ بختاور کی شادی سے متعلق چند دن بعد اسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بڑی تقاریب ہوں گی، تاہم اسلام آباد کی تقریب میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، سرکاری افسران کو مدعو کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں ہونے والی تقریب میں بھٹو اور زرداری خاندان سمیت دیگر کو مدعو کیا جائے گا، جبکہ لاہور کی تقریب میں سیاسی شخصیات، پارٹی قائدین اور دیگر کو مدعو کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری اور ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔