ان کی عمر 40 سال سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن اندازہ لگانا مشکل ہے ۔۔۔۔ شوبز اداکاراؤں کی اصلی عمر جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

image

شوبز میں کام کرنے والی معروف شخصیات سے محبت کرنے والے ان کے پرستار فنکاروں سے متعلق ہر چیز جاننے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں چاہے وہ ان کے معاوضہ کے بارے میں ہو یا شادی کی کوئی خبر۔

وہیں دوسری جانب فلم انڈسٹری کے نئے ابھرتے ستاروں کی عمریں بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔ آج ہم جانیں گے چند مشہور اداکاراؤں کی عمروں کے بارے میں جنہیں جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔

1- مہوش حیات

پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ ماہ اپنی سالگرہ کاجشن منایا۔ وکی پیڈیاکے مطابق اداکارہ مہوش حیات کی تاریخ پیدائش 6 جنوری 1983 ہے لیکن مہوش حیات نے گزشتہ ماہ اپنی سالگرہ کے موقع پر پوسٹ شئیر کی تھی جس میں انہوں نے وکی پیڈیا کی بات کو غلط کہتے ہوئے لکھا تھا کہ میں 33 سال کی ہوگئیں ہوں۔

2- ماہ نور بلوچ

ماہ نور بلوچ پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جن کا عمر کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ وہ آج بھی بالکل اسی طرح دکھائی دیتی ہے جس طرح دو دہائی قبل نظر آتی تھیں۔ ویب سائٹ سیلیب اپ ڈیٹ کے مطابق ان کی عمر 50 سال ہے لیکن آج بھی وہ 25 سال کی نظر آتی ہیں۔

3- عالیہ بھٹ

مقبول بھارتی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کو بالی ووڈ انڈسٹری میں 7 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور آج ان کا شمار ہیروئنز کی فہرست میں ٹاپ 10 اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ عالیہ بھٹ کی عمر 27 برس ہے اور اگلے ماہ وہ 28 سال کی ہوجائیں گی۔

4- نیلم منیر

پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر ویسے تو اپنی عمر سے متعلق گفتگو کرنے سے گریز کرتی ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو ان کی عمر بتائیں گے۔ اداکارہ نیلم 20 مارچ 1992 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور آج ان کی عمر 28 برس ہے۔

5- حرا مانی

شوبز انڈسٹری کا ایک اور ابھرتا چہرہ حرا مانی جو اپنے مداحوں سے کئی باتیں شئیر کرتی ہیں۔ ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ حرا نے اپنی عمر بھی بتائی۔ میزبان نے کہا کہ میں آپ کی عمر تو نہیں پوچھ سکتا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں بتا دوں گی میری عمر 30 سال ہے۔

6- کیارہ اڈوانی

ایک اور معروف بھارتی اداکارہ کیارہ اڈوانی جن کی اداکاری کے آج کل بالی ووڈ میں بھرپور چرچے ہورہے ہیں۔ اداکارہ دیکھنے میں تو بڑی عمر کی دکھائی دیتی ہیں لیکن ان کی اصلی عمر صرف 28 سال ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts