یسرہ رضوی نے مجھے رلا دیا۔۔۔ ڈرامہ سیریل ڈنک کی گزشتہ قسط آپ کو کیسی لگی؟ لوگوں کے دلچسپ تبصرے

image

پاکستانی ڈراموں کو ناصرف ہمارے اپنے ملک میں پذیرائی حاصل ہوتی ہے بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی انہیں دیکھا جاتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ منفرد کہانیاں اور اداکاروں کی شاندار اداکاری ہوتی ہے۔

ڈرامہ سیریل ڈنک بھی ان ہی ڈراموں میں سے ایک ہے، جس کی ناصرف کہانی منفرد ہے بلکہ اداکاروں نے بھی اپنے اپنے کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف کیا ہے۔ نعمان اعجاز، یسرہ رضوی، بلال عباس اور ثناء جاوید جیسے منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ یہ ڈرامہ ہر ہفتے مداحوں کے دل میں گھر کر رہا ہے۔

گزشتہ روز ڈرامہ کی آٹھویں قسط نشر کی گئی جس میں یسرہ رضوی نے مداحوں کو اپنی اداکاری کے باعث لاجواب کر دیا۔

مداحوں کو بلال عباس اور یسرہ دونوں کی اداکاری انتہائی پسند آئی جبکہ بھارت سے تعلق رکھنے والے کچھ مداحوں نے بھی ڈرامہ اور اداکاروں کی تعریف کی۔

٭ بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے لکھا کہ ''پچھلے 5 سال سے میں ٹی وی پر کچھ دیکھ کر رویا نہیں، میں اس عمر سے اب نکل چکا ہوں لیکن یسرہ رضوی نے مجھے رلا دیا۔ بھارتی مداح کی جانب سے آپ کے لیے بھرپور پیار اور محبت''۔


٭ حریم حیدر نامی صارف کا کہنا تھا کہ ''خودکشی والا نوٹ اور جب وہ (یسرہ) بیٹی کے ساتھ ہاتھ میں گلاس پکڑے بیٹھی ہوتی ہے۔ یہ سین قسط کا سب سے زیادہ جذباتی سین تھا''۔


٭ کچھ صارفین نے یسرہ اور بلال دونوں کی اداکاری اور چہرے کے تاثرات کو سراہا۔




آپ کو گزشتہ روز دکھائی جانے والی قسط کیسی لگی؟ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts