مجھے تو ہنسی آتی ہے جب لوگ مجھے ان سے چھوٹا بولتے ہیں ۔۔۔۔ شوبز کی جوڑیاں جو ایک دوسرے سے چھوٹی ہیں

image

میاں بیوی کی محبت اور دوستی کی کیمسٹری ان کو دیکھ کر ہی نظر آ جاتی ہے کوئی آپس میں اتنی محبت کرتا ہے کہ لہجے سب بیان کر دیتے ہیں اور کچھ اپنے شرمانے کی وجہ سے لوگوں کی نظروں میں آتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات جب میاں بیوی کی عمروں میں فرق ہو تو دیکھنے میں بھی اندازہ ہوتا ہے کہ کون بڑا اور کون چھوٹا رہ گیا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ کمنٹس کرتے ہیں ارے دیکھو میاں کتنا بڑا لگ رہا ہے اور بیوی کتنی چھوٹی۔۔ کچھ ایسے ہی ہمارے اداکار ہیں جن کی بیویاں ان سے چھوٹی لگتی ہیں:

عامر لیاقت کی بیوی:

٭ عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبی عامر دکھنے میں ان سے بہت چھوٹی لگتی ہیں۔ اور یہ حقیقی زندگی میں بھی ان سے عمر میں کم ہیں۔

علی عظمت کی بیوی:

٭ پاکستانی گلوکار اور اداکار علی عظمت کی بیوی فریحہ بھی ان سے بہت چھوٹی لگتی ہیں۔ ان کی شادی 2011 میں ہوئی تھی اور اب ان کی 2 بیٹیاں ایلہ اور میہ ہیں۔ ان کے مطابق: '' مجھے ہنسی آ جاتی ہے جب کوئی کہتا ہے کہ میں علی سے چھوٹی لگتی ہوں ۔''

یاسر حسین کی بیوی:

٭ اداکار یاسر حسین کی بیوی اقرا عزیز بھی ان سے چھوٹی لگتی ہیں۔ اور دونوں کی عمر میں تقریباً 10 سال کا فرق ہے۔

جوہی چاولہ:

٭ بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ بھی اپنے شوہر جئے مہتا سے چھوٹی لگتی ہیں اور ان دونوں کے درمیان 9 سال کا فرق ہے۔

احمد بٹ:

پاکستانی اداکار احمد بٹ کی بیوی فاطمہ خان بھی ان سے چھوٹی لگتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US