میں عامر خان کے گھر 3 دن مہمان رہا تھا اور وہاں ۔۔۔ اداکار ہمایوں سعید نے پرانے راز سے پردہ اٹھا دیا

image

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کئی سالوں پہلے بھارت کے دورے پر بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان کے گھر مہمان بننے کے بارے میں مداحوں کو بتا دیا۔

پرائیوٹ ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ وہ بالی وڈ کی مشہور فلم گجنی کے ایک کردار کے لیے بھارت گئے تھے جہاں انہوں نےعامر خان سے ان کے ممبئی میں واقع گھر میں ملاقات بھی کی تھی۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ وہ 3 روز کے لیے عامر خان کے گھر رہے، اور عامر خان نے مجھے دیکھ کر کہا تھا کہ آپ اس کردار کے لیے کافی گڈ لوکنگ ہیں لیکن اور اُس کردار کی ڈیمانڈ کچھ اور تھی۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت مزہ آیا، میں نے عامر خان سے دو مرتبہ ملاقات کی اور انھوں نے ہمیں بہت سے دیسی کھانے اور پکوان پیش کیے اور پھر ہم پاکستان واپس آئے۔

بات چیت کے دوران ہمایوں سعید نے مزید انکشاف کیا کہ بالی ووڈ اداکار رشی کپور کے ساتھ بھی ان کے دوستانہ تعلقات تھے اور انہیں جوانی پھر نہیں آنی 2 میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند تھے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ رشی کپور کے انتقال سے کچھ روز قبل ہی انھوں نے بالی ووڈ اداکار کی صحت کے حوالے سے ان سے بات کی تھی۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts