چیت چڑھیا گانا سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی گلوکارہ حمیرا چنا کہاں غائب ہیں؟

image

پاکستان میں ایسے بہت سے گلوکار ہیں جن کا نام ان کی پہچان ہے۔ اور ان کا کام ان کی جان ہے۔ یہ جس طرح اپنے کام میں جان ڈالتے ہیں وہ لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتے ہیں۔

بلکل ایسی ہی گلوکارہ حمیرا چنا ہیں۔ جن کی آواز کی گونج آج بھی پاکستانیوں کے کانوں میں پڑ جائے تو چیت چڑھیا گانے کی دھن کئی روز تک ذہن سے نہیں جاتی۔ اور یہ حقیقت بھی ہے کہ حمیرا چنا اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی ہیں۔

ایک وقت تھا کہ جب ماہی وے جیسے بہترین اور مقبول گانے ہر گلی ، ہر کوچے پر سنائی دیتے تھے۔ آج بھی اگر پاکستان کے بہترین گلوکاروں کا ذکر ہو تو خواتین میں حمیرا چنا کا نام سرِِ فہرست ہوتا ہے۔

لیکن بہت وقت سے ان کے گانے ہمیں سنائی نہیں دے رہے ہیں آخر حمیرا چنا کہاں ہیں اور ان کی کیا مصروفیات ہیں؟

٭ حمیرا چنا چونکہ پنجابی گلوکارہ ہیں اور وہ پنجابی گانیں ایک کے بعد ایک گاتی رہی ہیں کبھی بڑے پردے کے لئے تو کبھی کوئی غزل، تو کبھی کوئی نغمہ گنگناتی نظر آئی ہیں۔ اب چونکہ کافی وقت سے یہ اسکرین پر نظر نہیں آ رہی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق بتایا کہ: '' میرے 2 بچے ہیں۔ ایک بیٹی اور ایک بیٹا، میں نے ہمیشہ کام کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو سنبھالا ہے۔ میرا آخری گانا اپریل 2020 میں آیا تھا جو کہ '' دل لگی '' تھا اور یہ ایک پنجابی پروڈکشن ہاؤس کے لئے گایا تھا۔ میں اب بھی مختلف قسم کے گانے گاتی رہتی ہوں، لیکن پہلے کی طرح موسیقی کو وقت نہیں دے پا رہی ہوں۔ البتہ بہت جلد ایک اچھے گانوں کے ساتھ پاکستانی گلوکاری میں دوبارہ اپنا حصہ ڈالوں گی۔''

حمیرا لاہور میں پیدا ہوئیں جبکہ وہ اس وقت اسلام آباد میں اپنی فیملی کے ہمراہ مقیم ہیں۔ انہوں نے 2017 میں کوک اسٹوڈیو سیزن 10 میں '' مجھ سے پہلی سی محبت '' کا گانا بھی گایا تھا جس کے بعد سے اب تک ان کا کوئی سُپر ہٹ گانا سامنے نہیں آیا ہے۔

آج کل یہ اپنی فیملی کے ہمراہ مصروف ہیں اور کچھ ہی وقت میں اسکرین پر دوبارہ نظر آئیں گی۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts