مجھے اپنے شوہر کے ماضی کے بارے میں سب پتہ ہے اور۔۔۔ کیا واقعی نادیہ خان نے شوہر پر لگے الزامات کا جواب دے دیا؟

image

گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے شوہر کی سابقہ اہلیہ لبنیٰ فاروق کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے نادیہ کے شوہر فیصل ممتاز راؤ پر کچھ الزامات لگائے جبکہ ثبوت کے طور پر تصاویر بھی شئیر کی گئیں۔

تاہم اسی سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ گردش کر رہا ہے، صارفین کے مطابق یہ مؤقف نادیہ نے اپنی انسٹاگرام پروفائل کے ذریعے دیا لیکن بعدازاں اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

گردش کرتے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نادیہ نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر اپ لوڈ کی ہے جس میں طویل کیپشن درج ہے۔

تصویر کے مطابق نادیہ کا کہنا ہے کہ میرے تمام مداح جو میرے لیے فکرمند ہیں میں ان سب کی شکرگزار ہوں۔ میں اپنے شوہر کے ماضی کے بارے میں سب کچھ جانتی ہوں، جیسے وہ میرے ماضی کے بارے میں جانتے ہیں۔

تاہم اس تصویر میں لبنیٰ فاروق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک عزت دار شخص کی عزت کو یوں پامال کرنے کے لیے آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تاہم کچھ مداح تاحال نادیہ کی جامع وضاحت کے منتظر ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ معاملہ آگے کس جانب رخ کرتا ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts