میری ماں سے بھی کہا تھا نہ یہ، اب خود کا بیٹا بھی ہے تو پچھتاؤ۔۔۔ صاحبہ ساس کو یاد کرتے ہوئے

image

والدین چاہے زندہ ہوں یا ہمیں چھوڑ کر اس دنیا سے چلے جائیں ان کے بغیر نہ تو دل لگتا ہے اور نہ کو بھلانا آسان ہوتا ہے۔ کچھ ایسا ہی اداکارہ صاحبہ اور رینمبو کے ساتھ بھی ہے۔

اداکارہ صاحبہ چونکہ بہت بہترین کھانے بناتی ہیں۔ دونوں میاں بیوی مل کر کھانا بنانے کے بھی شوقین ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ چکن جلفریزی اپنے شوہر رینمبو کے ساتھ پکاتے ہوئے اپنی ساس کو یاد کر رہی ہیں اور کہتی ہیں کہ:

'' جب آپ کی امی زندہ تھیں تو میں نے ان کی باتیں نہیں مانی، وہ مجھے کہتی تھیں کہ افضل (رینبو) کو شملہ مرچ پکی ہوئی پسند ہے،مگر میں کہتی تھی کہ نہیں انہوں نے یہ کھانی چھوڑ دی ہیں۔،

لیکن وہ بلکل سچ کہتی تھیں، اب مجھے پچھتاوا ہوتا ہے کہ کاش میں ان کی بات مان لیتی۔ ''

جس پر رینبو کہتے ہیں:

'' جس کا بیٹا ہے، اسی ماں کو معلمو نہیں ہوگی بیٹے کی پسند تو کس کو ہوگی۔ اب جب اپنا بیٹا ہے تو تمھیں احساس ہوا ہے کہ ماں سچ کہتی تھی، اب تم صرف پچھتاؤ، ماں سچ کہتی تھی۔ '' اور پنجابی کا گیت گا کر اپنی والدہ کو یاد کر رہے ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts