کیا آپ اس پیاری سی بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنا نام کمائے گی

image

جب ہم نے اپنے ماضی کو یاد کرنا ہوتا ہے تو اکثر ہم پرانی تصاویر دیکھتے ہیں جسے دیکھ کر بچپن تازہ ہوجاتا ہے۔ یقیناً بچپن کے دن ہر کسی کے لئے کسی قیمتی شے سے کم نہیں ہوتے کیونکہ نا اس وقت تو کمانے کی کوئی فکر ہوتی ہے نا دیگر چیزوں کی، پس بچپن ہمارے لئے آزاد ہوتا ہے۔

عام لوگوں کی طرح متعدد شوبز اداکار اور اداکارائیں بھی اپنے بچپن کی تصاویر سنبھال کر رکھتی ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شئیر کرتی ہیں۔

اسی طرح اوپر موجود تصویر میں کون سی مشہور شخصیت ہے جو اتنے سنجیدہ انداز سے دیکھ رہی ہے۔ اگر نہیں پہچانیں تو چلیں آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

مذکورہ تصویر میں موجود یہ بچی پاکستان کی مشہور اداکارہ زارا نور عباس ہیں جو ان کے بچپن کی ایک یاد گار تصویر ہے۔

زارا نور عباس اداکارہ اسماء انصاری کی بیٹی اور بشریٰ انصاری کی بھانجی ہیں۔ زارا نور عباس کئی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts