اداکارہ منال خان اور احسن محسن خان کی دوستی اور محبتوں کے چرچے بہت زیادہ عام ہیں۔ دونوں اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ ان کے مداح بہت پابندی سے فولو کر رہے ہیں اور ان کی ہر ایک پوسٹ پر گہری نگاہ رکھی جا رہی ہے۔
گذشتہ روز ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اداکار احسن محسن خان نے اپنے انسٹاگرام پر 2 تصاویریں شیئر کی ہیں جس میں ایک تصویر میں اداکارہ منال اور احسن دونوں نظر آ رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں منال خان نے اپنے ہاتھ کو منہ پر رکھا ہوا اور انہوں نے بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں ایک انگھوٹی پہنی ہوئی ہے جو کہ غالباً ان کی منگنی کی انگھوٹی معلوم ہو رہی ہے۔
ان کی اس پوسٹ دیکھ کر یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ منگنی کر لی ہے۔ واضح رہے کہ مانل اور احسن اس سے پہلے بھی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آ چکے ہیں اور حال ہی میں منال احسن کی دادی کی سالگرہ پارٹی میں بھی شریک ہوئی ہیں۔