اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر ہی اپنی بیٹی اور فیملی کے ہمراہ تصاویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں یہ اپنی بیٹی امل کے ساتھ پارک میں کھڑی ہوئی ہیں اور ان کے ہاتھ میں موبائل موجود ہے جس کی سکرین پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ والد کی تصویر لگی ہوئی ہے۔
ایمن اپنے والد سے بہت محبت کرتی تھیں، اور اب ان کی وفات کے بعد مختلف پوسٹ میں ایمن والد کو یاد کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ آخر والد کی محبت دل سے نہیں نکالی جا سکتی ہے اور بیٹیوں کے لئے تو ان کے والد زندگی میں سب سے بڑا تحفہ اور نعمت ہوتے ہیں۔
ایمن بھی والد کی یاد میں ایسی ہی باتیں اکثر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ جب ایمن کی جانب سے یہ تصویر شیئر کی گئی تو کچھ لوگوں نے ایمن کے والد کے لئے مثبت کمنٹس کیئے تو کچھ لوگوں نے ایمن کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ آپ بھی ان کے کمنٹس ملاحظہ کریں: