اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ اُن کی شادی بہت یادگار ہو، لیکن کچھ لوگوں کی شادیاں واقعی دنیا بھر میں مشہور ہو جاتی ہیں، آج ہم آپ کو ایسی ہی چند شادیوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو اتنی منفرد اور عجیب ہیں کہ پوری دنیا میں ان کے چرچے ہو گئے۔
اونچی چٹانوں پر شادی
کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکہ گرینڈ کینین کی اونچی چٹانوں کے اوپر ایک عجیب و غریب قسم ی شادی ہوتی ہے یہاں پہلے دُولہا چٹانوں کے بیچ ہزاروں فٹ بلند اونچائی پر بندھی رسی پر چلتا ہوا نیٹ پر آتا ہے اور پھر لڑکی بھی اس رسی کے زریعے چلتی ہوئی اس نیٹ تک پہنچتی ہے۔
حفاظتی اقدام کے پیشِ نظر دُولہا اور دلہن حفاظتی ہُک سے بندھے ہوتے ہیں، پھر اس نیٹ پر ان کی شادی ہوتی ہے جس کے بعد انہیں نیٹ سے نیچے پھینک دیا جاتا ہے اور یہ چٹانوں کے درمیان جھولنے لگتے ہیں، جبکہ اردگرد کی چٹانوں پر موجود شادی میں شریک لوگ بھی یہ منظر دیکھ رہے ہوتے ہیں، شادی کا یہ رواج بےحد خطرناک ہے۔
زومبیز دولہا دولہن
اپنی شادی پر ہر دولہا دلہن تیار ہونے میں گھنٹوں لگاتے ہیں مگر امریکہ کے ایک فٹ بالر نے اپنی شادی پر ایسی تیاری کی کہ جو دنیا بھر میں بے حد مشہور ہوئی، اس جوڑے نے اپنی شادی پر زومبیز کا میک اپ کروایا اور ان کی شادی میں شریک تمام لوگ بھی زومبی بن کر آئے اور دولہا دولہن پر حملہ بھی کیا، تو ہوئی نہ یہ دنیا کی سب سے عجیب شادی؟
جُڑواں جوڑوں کی شادی
یہ دو جڑواں بھائی بہنوں کی شادی کی داستان ہے جو دنیا بھر میں بےحد مشہور ہوئی، یہ دو جڑواں بھائی جاش اور جیرمی جڑواں لوگوں کے فیسٹیول میں دو جڑواں بہنیں برٹنی اور برایانہ سے ملے اور ملتے ہی شادی کا فیصلہ کر لیا، ان کی شادی دلچسپ اور عجیب اس لئے تھی کہ انہوں نے اپنی شادی پر صرف جڑواں لوگوں کو ہی مدعو کیا تھا جن میں بچے بوڑھے اور جوان جڑواں بہن بھائی شامل تھے، یہ شادی دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوئی تھی۔
مشہور یوٹیوبر کی شادی
مشہور یوٹیوبر ڈین میس نے ایک ایسی شادی کی جس نے لوگوں کو حیران کر دیا، اس شخص نے اپنی شادی میں کسی کو بھی مدعو نہیں کیا، اس کی شادی میں یہ خود اور صرِف اس کی دولہن موجود تھے، جی ہاں یہی نہیں بلکہ اس نے اپنی شادی کی ہر چیز خود تیار کی تھی یہاں تک کہ اپنی شادی میں شامل ہونے والے نکلی لوگ بھی ان سے خود بنائے تھے۔
بات یہیں ختم نہیں ہوتی جناب اس نے شادی کروانے والے پادری (فادر) کو بھی شادی میں نہیں بُلایا بلکہ انہیں بھی ویڈیو کال پر لے کر شادی کی رسومات پوری کیں ان کی یہ شادی کافی زیادہ مشہور ہوئی تھی۔
پیٹرول پمپ پر شادی
آپ سوچ رہے ہوں گے اب یہ کونسی کہانی ہے، جناب یہ کوئی کہانی نہیں بلکہ حقیقت ہے، 2012 میں جب یونان (گریس) میں بہت زیادہ بے روزگاری اور معاشی بدحالی تھی تب وہاں کے ایک خاندان نے خرچہ بچانے کے لئے پیٹرول پمپ پر شادی کی، اس حیرت انگیز شادی میں دولہا اور دلہن کے رشتے دار شریک ہوئے جنہوں نے پیٹرول پمپ پر ہی کھانا کھایا اور خوب لطف اندوز ہوئے یہ شادی دنیا بھر میں بے حد مشہور ہوئی تھی۔
ٹماٹروں کا ہار پہننے والی دولہن
جناب پاکستان بھی کسی سے پیچھے نہیں یہاں بھی ایک ایسی عجیب شادی ہوئی جو بے حد مقبول ہوئی ہے جی ہاں یہاں پر اپنی ہی شادی میں ایک دولہن نے ٹماٹروں کا ہار پہن لیا اور دنیا کو حیران کر دیا، اس کی وجہ اس نے یہ بتائی کہ ٹماٹر اتنے مہنگے ہو گئے ہیں اور سونا پہنچ سے دور تو کیوں نہ ٹماٹروں کا ہی ہار بندے اور کڑھے بنا کر پہن لیے جائیں ہے نہ یہ سب سے منفرد شادی۔
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خوشی حاصل کرنے کے لئے صِرف پیسوں کی ضرورت نہیں انسان کچھ بھی کر کے خوشی منا سکتا ہے۔