شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریاں، 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

image

ایرانی حکومت نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے حوالے سے عام تعطیل اور یومِ سوگ کا اعلان کر دیا ہے،ترجمان کے مطابق 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ 8 جولائی کو یومِ سوگ منایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سرکاری سطح پر ان اعلانات کے ساتھ عوامی اجتماعات اور خصوصی تقریبات کی تیاری بھی جاری ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران کا دورہ کریں گے اور نمازِ جنازہ میں شرکت بھی کریں گے جس کے بعد ان کے ترکیہ جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ کر شرکت کی دعوت دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US