میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبر 1 فرنچائز پشاور زلمی نے معروف ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر پاکستان سپر لیگ فائیو میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسڈر تھیں اور زلمی کے ترانے میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں۔
علاوہ ازیں پاکستان کے معروف ماڈل اور اداکار علی رحمان خان بھی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں گے۔ ہانیہ عامر اور علی رحمان خان پی ایس ایل سکس کے لیے پشاور زلمی کے آفیشل اینتھم میں ایکشن ہیں۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے اداکارہ ہانیہ عامر اور علی رحمان خان کو زلمی فیملی میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا گیا ہے۔