ضمنی الیکشن۔۔۔"گھر جانے کا وقت ہوا جاتا ہے" مریم اورنگزیب نے اعلان کر دیا

image

ضمنی الیکشن 2021، ن لیگ نے 2 نشستوں پر میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلیوں کی 2 نشستوں پر میدان مار لیا، پی پی 51 وزیر آباد کے غیر حتمی نتائج کے مطابق (ن) لیگ کی بیگم طلعت محمود نے 53 ہزار 900 سے زائد ووٹ لیے، تحریک انصاف کے چودھری یوسف 48 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 63 کے ضمنی انتخاب میں بھی غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی نے 21 ہزار سے زائد ووٹ لیے جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکاخیل 17 ہزار سے زائد ووٹ لے کر پیچھے رہ گئے۔

جبکہ پی کے 63 میں بھی حکمراں جماعت کو بڑا دھچکا لگا ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک کے شہر نوشہرہ میں تحریک انصاف اپنی نشست ہار گئی جبکہ پی پی 51 وزیر آباد کی نشست پر بھی مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگئی۔

کامیابی پر ن لیگی کارکنوں نے بھرپور جشن بھی منایا، جبکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

تاہم قومی اسمبلی کی ایک نشست پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی، قومی اسمبلی کی نشست این اے 45 کرم سے تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد خان پر برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ کامیابی کا جشن مناتی مریم اورنگزیب نے ضمنی انتخابات میں عوام کو فتح کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کپتان کا ’’گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے“، ووٹ کی جیت اور ووٹ چوروں کی ہار ہوئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US