پی ایس ایل 6 کے لئے بڑا دھچکا، کون سا کھلاڑی کورونا کے باعث میچ نہیں کھیل سکے گا؟

image

پاکستان سپر لیگ 6 کا اہم معرکہ، ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل ہی ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ ایک اور آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر آئیسو لیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جمعہ کی شب رات گئے پی ایس ایل شروع ہونے سے 18 گھنٹے قبل ایک پریس ریلیز جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایک کھلاڑی کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کھلاڑی کو ابتداء میں علامات ظاہر ہونے کے بعد آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا، کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کھلاڑی کو مزید 10 روز آِئیسو لیشن میں رہنا ہوگا اور اسکواڈ واپس جوائن کرنے سے قبل دو نیگیٹیو ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔

پی سی بی کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اور ٹیم کے ایک کھلاڑی اور ایک آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر 3 روز کیلئے آئیسو لیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان افراد نے بائیو سیکیور ببل سے باہر تیسرے فرد سے ملاقات کی تھی، تاہم ان دونوں کو بھی ٹیم اسکواڈ واپس جوائن کرنے سے قبل دو نیگیٹیو ٹیسٹ رزلٹ لانا ہوں گے۔

خیال رہے کہ ان کھلاڑیوں اور آفیشل کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US