ساحر مجھ سے 5 سال بڑا ہے لیکن پھر بھی گھر میں ۔۔۔ جانیں ان دونوں بھائی بہن کے بارے میں چند حیران کن راز

image

گزشتہ روز پی ایس ایل چھ کے ایک پروگرام میں پاکستان کے معروف شخصیت ساحر لودھی اور اُن کی ہمشیرہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے شرکت کی، دونوں مہمانانِ گرامی نے میزبان بھرپور سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ دونوں میں بڑاکون ہے جس پر ساحر لودھی نے جواب دیا کہ ویسے تو عمر میں میں بڑا ہوں لیکن گھر میں سب کے لیے بڑی یہ ہیں وہ اس لیے کیونکہ گھر میں ہر کوئی ان کی بات مانتا ہے۔ اسی پر ان کی بہن شائستہ لودھی نے کہا کہ ساحر بھی والدہ کے لاڈلے ہیں جبکہ انہیں گھر والے اتنا زیادہ پسند نہیں کرتے۔

پروگرام ہوسٹ نے ساحر سے سوال کیا کہ آپ شائستہ سے کتنے سال بڑے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ پانچ سال بڑا ہوں۔

میزبان نے مہمانوں سے پوچھا کہ آپ دونوں میں سے میڈیا میں کون کس کو لایا ہے جس ساحر لودھی نے کہا کہ شائستہ نے میڈیا میں مجھے متعارف کروایا ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شائستہ لودھی نے کہا کہ انہیں ابھی مزید پڑھنا ہے اور وہ اپنی شرائط پر مارننگ شو کرنا چاہتے ہیں۔ شائستہ لودھی نے اپنے بھائی کو کام کے معاملے میں خود سے زیادہ مخلص قرار دیا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts