مجھے ہر دوسرے دن فون کیا کرتی تھیں اور ہم بات کرتے تھے۔۔۔ ماورا حسین نے نانی کے انتقال پر افسردہ پیغام شئیر کر دیا

image

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی نانی دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ نانی کا انتقال ہو گیا ہے۔

ماورا حسین نے اپنی پوسٹ میں نانی کے حوالے سے بتایا کہ وہ واحد انسان تھیں جن سے میں پنجابی میں بات کیا کرتی تھی، انہوں نے اپنی تمام نواسیوں، پوتیوں اور پوتوں کو ان کی زبان میں بات کرنا سکھایا۔

انہوں نے بتایا کہ میری نانی مجھے ہر دوسرے دن فون کیا کرتی تھیں اور ہم مختصر گفتگو کرتے تھے اور میں انہیں ہمیشہ کہتی تھی کہ آپ میرے لیے دعا کریں اور وہ ہمیشہ یہی کہتی تھیں کہ میں کرتی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری نانی ہمارے ساتھ لوڈو کھیلا کرتی تھیں اور وہ ہمیشہ جیتا کرتی تھیں، وہ بہت ہی سادہ اور معصوم تھیں۔

تاہم ماورا حسین کی نانی کی مغفرت کے لیے ان کے چاہنے والوں سمیت ساتھی فنکاروں کی جانب سے دعائیں دی جا رہی ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts