یہ ٹھیلے پر ملنے والا برگر اور چاٹ بھی شوق سے کھاتی ہیں۔۔۔ وہ اداکارئیں جو اکثر ایسے کھانے کھاتی ہوئی نظر آتی ہیں

image

یوں تو اداکار اپنی فٹنس اور کھانے پینے کی اشیاء کو لے کر بے حد احتیاط کرتے ہیں، مگر پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کچھ ایسے ہی بھی اداکار ہیں جو سڑک کنارے ٹھیلے پر ملنے والے برگر، چاٹ، گول گپے اور سموسے کھانے سے کوئی گریز نہیں کرتے۔

ان سب چیزوں کے نام سُن کر آپ کے مُنہ میں پانی تو ضرور آ گیا ہو گا، یہی وجہ ہے کہ کچھ اداکار اور ادکارہ بھی یہ چٹ پٹی اور مزیدار چیزیں کھائے بِنا نہیں رہ پاتے، تو وہ ادکارہ اور اداکار کون ہیں جنہیں اکثر سڑک پر کچھ نہ کچھ کھاتے پیتے دیکھا جاتا ہے آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

ماہرہ خان

پاکستان کی سب سے بڑی اداکارہ اور بڑی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورت ہیروئن ماہرہ خان جہاں اچھی چاٹ دیکھتی ہیں تو موقع گنوائے بِنا فوری کھانے کے لئے آرڈر کر دیتی ہیں یہی نہیں بلکہ وہ ریڑھی کے پاس لگائی کرسی پر بیٹھ کر چاٹ انجوائے کرتی ہیں۔

ماروہ حسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حسین اور کم عمر اداکارہ ماورا عالمی شہرت یافتہ ہیں اور وکالت کے ڈگری بھی رکھتی ہیں، یہ پاکستان میں ہوں یا کہیں اور گول گپے چاٹ اور کھاؤسہ کھانے کے لئے کوئی موقع نہیں چھوڑتی پھر بھلے فٹنس رہے نہ رہے انہیں تو بس چٹخارے چاہیئے۔

سائرہ یوسف

سائرہ یوسف کی اداکاری پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے ان کے معصوم چہرے کی طرح ان کی خواہشات بھی معصومانہ ہیں، سائرہ کو پٹھان کے ہوٹل کی چائے اور سموسے بہت پسند ہیں اس تصویر میں انہیں چائے اور سموسوں کو دیکھ کر خوش ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حنا الطاف

حنا الطاف حال ہی میں آغا علی کے ساتھ زشتہ ازدواج میں بندھی ہیں یہ اتنی شوخ اور چنچل ہیں کہ جو دیکھے ان کا دیوانہ ہوجائے، حنا کراچی اور لاہور کی سڑکوں پر اکثر سیر کرتی نظر آتی ہیں اور انہیں سڑک کنارے ملنے والا ٹھیلے کا برگر اور گول گپے اتنے پسند ہیں کہ کھاتی بھی ہیں اور ویڈیوز بنا کر اپنے مداحوں کو ریویوز بھی دیتی ہیں۔

تو یہ تھیں وہ اداکارائیں جو چٹخارے لینے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی آخر ایسا کیوں نہ ہو وہ لڑکیاں جو ٹھہریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US