سعودی خواتین کو فوج میں حصہ لینے کی اجازت، حکومت نے تاریخی فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، تاہم سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خواہشمند خواتین فوج میں داخلےکی درخواست آن لائن پورٹل پر دے سکتی ہیں۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق سعودی خواتین سعودی آرمی، ائیر فورس، نیوی اور دیگر ادروں میں بھرتی کی درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں، تاہم وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خواتین کی عمر 21 سے 40 سال، قد 155 سینٹی میٹر یا زیادہ ہونا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاس اختیار آنے کے بعد سعودی عرب میں بہت سی ماڈرنز اور لبرلز پالیسیز اپنائی گئی ہیں، خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں سینما گھر بھی اوپن ہوئے ہیں۔