اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری آج کل کافی تنقید کی زد میں ہیں۔
نور بخاری نے 19 فروری کو انسٹاگرام پر اپنی ایک دوست کی شادی میں شرکت کی تصویریں شئیر کیں، جس میں انہوں نے مختلف طرز کا حجاب پہنا ہوا تھا۔
مداحوں نے نور کے حجاب پر تنقید شروع کر دی جبکہ ان کے حجاب کو اسلامی نہیں بلکہ فیشن ایبل قرار دیا۔
تاہم بعدازاں نور بخاری نے انسٹاگرام پر کمنٹس کے سیکشن کو بند کر دیا اور اپنی انسٹا اسٹوری پر ناقدین کو دوٹوک پیغام دیا کہ ''میں نے اپنی قبر میں حساب خود دینا ہے اگر آپ کو میرا حجاب، حجاب نہیں لگتا توآپ مجھے نہ دیکھیں''۔
نور بخاری نے مزید لکھا کہ ''جس کے لیے میں حجاب کرتی ہوں وہ میری نیت کو جانتا ہے اور اسکو ہی جج کرنے کا حق ہے اللہ اللہ اللہ''۔