منہ بند نہیں ہو رہا آپ کا۔۔۔ خلیل الرحمٰن قمر ایک مرتبہ پھر آپے سے باہر، ایسا کیا ہوا کہ چیختے ہوئے شو ہی چھوڑ کر چلے گئے؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کو کئی مشہور ڈرامہ دینے والے رائٹر خلیل الرحمٰن قمر اکثر و بیشتر اپنی کڑوی اور تلخ زبان کی وجہ سے مختلف تنازعات کا شکار رہتے ہیں۔

تاہم اب بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ خلیل الرحمٰن قمر ایک لائیو شو میں بطور مہمان مدعو کیے گئے، ان کے ہمراہ دو خواتین بھی تھیں جبکہ موضوع شادی کے حوالے سے تھا۔

بات چیت کے دوران شو میں جب خلیل صاحب کے بولنے کی باری آئی تو ساتھ میں موجود خاتون ایلیا زہرہ نے بولنا چاہا جس پر ڈرامہ رائٹر شدید سیخ پا ہو گئے اور پروگرام کے دوران ہی زور زور سے چیختے ہوئے مائیک اتار کر چلے گئے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے خاتون کو ناگوار طریقے سے یہ بھی کہا کہ منہ بند نہیں ہو رہا آپ کا ساتھ ہی انہوں نے اینکر کو یہ بھی کہا کہ بیچ میں بولنا ہے تو پھر تم بول لو۔

اصل معاملہ کیا ہوا؟ ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts