کراچی، لاہور سمیت ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ جانیں محکمہ موسمیات نے پاکستان کے کن علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی

image

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہےجبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تاہم دیر، چترال، کوہستان، مالاکنڈ، مردان، بونیر، پشاور، کرم، سوات اور مانسہرہ میں بھی ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US