میں نے سب سچ کہا ہے، کچھ لوگ زبردستی آئے تھے اور۔۔۔ یاسر حسین کے شادی سے متعلق انکشاف نے لوگوں کو حیرانی میں ڈال دیا

image

کچھ روز قبل اداکار یاسر حسین نے میزبان واسع چوہدری کے پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی شادی میں کوئی مہمان بن بلائے بھی آیا تھا؟

سوال کا جواب انتہائی متنازع تھا جس میں انہوں نے اداکارہ نوشین شاہ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ ہماری شادی پر بغیر دعور دیے آئی تھیں۔ یاسر کے اس انکشاف نے جہاں اداکاروں کو حیرانی میں مبتلا کیا وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے کہ یاسر اخلاقیات کے خلاف جا کر کسی کا نام ٹی وی پر کیسے لے سکتے ہیں؟

تاہم مداح یقیناً اس بات سے خوش نہیں جس کی وجہ سے اداکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین یاسر حسین کی اس حرکت کو انتہائی شرمناک قرار دے رہے ہیں۔


دوسری جانب اداکارہ نوشین شاہ نے کسی قسم کا واضح بیان دینے سے گریز کیا ہے جبکہ اشاروں کناروں میں انسٹاگرام پر اسٹوری ضرور شئیر کی۔

مداحوں کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود یاسر حسین خاموش نہ ہوئے اور انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کرتے ہوئے مزید وضاحت دی۔

یاسر حسین نے کہا کہ میں نے سب سچ کہا ہے، کچھ لوگ زبردستی آئے تھے اور یہ ہی حقیقیت ہے، دیکھیں اداکار کا مزید کیا کہنا تھا۔


کیا یاسر حسین نے درست کیا؟ ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کرنا ہرگز نہ بھولیے گا، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر لازمی کمنٹ کریں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts