عروہ اور فرحان طلاق کی افواہوں کے بعد پہلی بار شادی میں ایک ساتھ، ویڈیو دیکھیں

image

کچھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید میں علیحدگی ہو چکی ہے لیکن دونوں میں سے کسی کی طرف سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ نہ تو انہوں نے افواہوں کی حمایت کی نہ ہی تردید۔

تاہم گزشتہ شب پاکستان کے نامور ڈائریکٹر قاسم علی مرید اور پروڈیوسر سعدیہ جبار کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں دونوں کو دیکھا گیا۔ وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں۔

ایونٹ میں عروہ اور فرحان ایک دوسرے کو نظرانداز کر رہے تھے جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ کوئی تصویر بھی نہیں بنوائی۔

ویڈیوز اور تصاویر پر مداحوں کے بھی مِلے جلے تاثرات تھے، کسی نے انہیں ہمیشہ ساتھ رہنے کی دعائیں دیں تو کسی نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

٭ اس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts