خود سے 40 سال بڑی عورت سے شادی کی کیونکہ ۔۔۔ 3 پاکستانی نوجوان جنہوں نے اپنے سے بڑی عمر کی خواتین سے شادی کی

image

شادی اور محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی، یہ کسی بھی وقت کی جاسکتی ہیں، اور پھر دولہا دلہن کے درمیان عمروں کا فرق بھی کوئی نہیں دیکھتا، جہاں محبت راضی وہاں قاضی کی مرضی نہیں چلتی۔ پاکستان میں یہ رواج عام ہے کہ اگر پاکستانی لڑکا کسی پاکستانی لڑکی سے شاید کرے گا تو اس کی عمر، اس کا قد، وزن اور تمام چیزیں ملحوظِ خاص رکھتا ہے، مگر جب بات کسی گوری (انگریز خاتون جن کا تعلق بیرونِ ملک سے ہو) سے شادی کی ہو تو نہ عمر نظر آتی اور نہ ہی قد یا وزن بس شادی کرلی جاتی ہے۔

پاکستان میں ایسئی کئی شادیاں ہوئیں ہیں، جہاں لڑکے نوجوان ہیں اور انہوں نے غیر ملکی خواتین سے شادی کی ہے جن کی عمریں لڑکوں سے دگنی ہیں۔ آپ بھی دیکھیئے ان نوجوانوں کی شادی کیسے ہوئی؟

شادیاں:

٭ 41 سالہ امریکی خاتون اور 21 سالہ پاکستانی کاشف:

41 سالہ ہیلینا کی 21 سالہ کاشف سے ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی تھی وہیں دونوں میں دوستی ہوئی اور بات شادی تک پہنچی تو ہیلینا 21 سالہ کاشف سے شادی کرنے کے لئے پاکستان پہنچ گئیں اور شادی سے قبل اسلام بھی قبول کرلیا، اب یہ جوڑا ایک خوش حال ازدواجی زندگی گزار رہا ہے۔

٭ 65 سالہ امریکی خاتون اور 23 سالہ عبداللہ:

65سالہ چیک ریپبلکن خاتون نے 23 سالہ پاکستانی نوجوان عبداللہ سے شادی کی، ان دونوں کی ملاقات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی، ویڈیو کالز پر باتیں کرتے تھے، یوں دولہا نے شادی کے لئے اقرار کیا اور خاتون نے بھی قبول کرلیا، اس کے لئے یہ خاتون امریکہ سے پاکستان آگئیں، سب سے دلچسپ بات تو یہ ہے کہ خاتون نے اس بات پر بھی اعتراض نہیں کیا کہ 23 سالہ عبداللہ ایک رنگ کرنے والا پینٹر ہے جو دھاڑی پر کام کرتا ہے۔

٭ 55 سالہ الزبتھ اور 27 سالہ شہزاد:

امریکا کی 55 سالہ الزبتھ مینڈیز نامی خاتون نے تاندلیانوالہ کے چک 454 میں رہنے والے شہزاد سے سوشل میڈیا پر دوستی کی، اور شادی کرنے کے لئے پاکستان آگئیں، سب سے پہلے دارالعلوم جامعہ فیضیہ میں اسلام قبول کیا اور پھر کورٹ میرج کرلی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US