اکثر لوگ ویڈیو شیئرنگ ایپس سے مختلف طریقے کی ویڈیو پوسٹ کر کے پیسے کماتے ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ لائیو اسٹریمنگ پر سو کر بھی پیسے کمائے جا سکتے ہیں؟
جی ہاں ایسا ہی کچھ تائیوان کی ایک سابقہ گلوکارہ نے کر دِکھایا ہے یہ گلوکارہ امریکن ویڈیو لائیو اسٹریمنگ سروس ٹوئچ پر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت اور ویڈیو گیمز کھیلتی ہیں۔
لیکن چند روز قبل انہوں نے لائیو آکر مداحوں سے بات چیت نہیں کی بلکہ وہ لائیو اسٹریمنگ آن کرکے بستر پر لیٹی اور سو گئیں ایک یا دو نہیں بلکہ 5 گھنٹے تک لائیو رہ کر سوتی رہیں۔
اس دوران گلوکارہ کو تقریباً 11 ہزار 200 کے قریب صارفین نے دیکھا اور انہوں نے اس لائیو اسٹریمنگ سے 3 ہزار ڈالر یعنی تقریباً 4 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے کما لیے۔
گلوکارہ کا کہنا ہے کہ جب وہ سو کر اٹھیں تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ انہیں 5 گھنٹوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا اتنے زیادہ لوگوں نے تو انہیں جاگتے ہوئے اور بات چیت کرتے ہوئے کبھی جوائن نہیں کیا تھا۔