ایشوریا رائے کی ہمشکل پاکستانی لڑکی کے چرچے، جانیں یہ لڑکی کون ہے؟

image

حقیقت ہے یا آنکھوں کا دھوکا، ایشوریا رائے کی ہمشکل کو دیکھ کر سب ہی چکرا گئے۔

پاکستان میں بھی ایک ایشوریا رائے موجود ہیں یہ انکشاف ہوا تب ہوا جب پاکستانی ٹک ٹاکر اور ماڈل کے پاکستان سمیت بھارت میں بھی چرچے ہوئے۔

جی ہاں بالی ووڈ کی انتہائی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کی ہم شکل پاکستانی لڑکی و ٹک ٹاک ماڈل کے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آمنہ عمران نامی ایک پاکستانی خاتون ایشوریا رائے سے بے حد ملتی ہیں۔

آمنہ عمران نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے کئی پوسٹ میں یہ کہا ہے کہ میری آنکھیں ایشوریا رائے سے ملتی ہے مگر لوگ مجھے بلکل ہی ایشوریا رائے جیسا سمجھتے ہیں اور دھوکا کھا جاتے ہیں۔

یہی نہیں بلکے آمنہ بھارت کی سپر ہٹ فلم ''محبتیں'' میں ایشوریا رائے پر فلمائے گئے ایک سین پر بھی ایکٹنگ کرتی ہیں جو لوگوں کو بہت پسند آتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US