گذشتہ ماہ کورونا کیسز میں کمی کے بعد پاکستان میں بھر میں تمام تعلیمی ادادےکھولنے کا فیصلہ وفاق وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت کیا گیا تاہم
ایک بار پھر اسکول کی بندش کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث میرپور آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس جیسے موذی مرض نے آزاد کشمیر کے ضلع میر پور کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث ضلع بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایک ماہ تک شادی ہالز بند رکھنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہیں۔
حکام نے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لیے مجسٹریٹس تعینات کر دئیے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لیے حکام نے مجسٹریٹس کو تعینات کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیاسی و مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہوگی جبکہ اشیائے خوردونوش کی دکانیں ہفتے میں دو دن منگل اور جمعے کی صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلیں گے۔
ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ پبلک پارکس، کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہو گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران نماز جنازہ کے اجتماعات میں صرف 50 افراد شریک کر سکیں گے، جب کہ پلپ دھان گلی اور جاتلاں پل سیل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تاحال جاری ہیں، کورونا وبا کم ضرور ہوئی ہے لیکن اس کا خاتمہ ابھی تک نہیں ہو پایا ہے۔