موبائل پر کسی اور لڑکی سے بات کیوں کی؟ بیوی نے عدالت پہنچ کر شوہر کے ہوش ٹھکانے لگا دیے

image

بیوی کو دھوکہ دینے سے پہلے سو بار سوچنا ہوگا، سعودی خاتون نے شوہر ہر مقدمہ درج کر دیا۔

عرب میڈیا نیوز کے مطابق سعودی عرب میں شوہر کو کسی دوسری خاتون سے بات چیت کرنا مہنگا پڑ گیا، بیوی موبائل پر کسی دوری عورت کے پیغامات دیکھ کر عدالت پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ سعودی خاتون نے عدالت میں اپنے شوہر سے خلع لینے اور معاوضہ ادا کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے بیوی نے شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اِسے دھوکا دے رہا ہے۔

سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے شوہر پر پہلے سے ہی شک تھا، مگر اب موبائل پر پیغامات دیکھ کر ساری حقیقت عیاں ہو گئی ہے۔

سعودی خاتون نے کہا کہ 'میرا شوہر کسی دوسری خاتون سے رابطے میں ہے اور اس سے موبائل پر بات چیت کرتا ہے، شک کی بنیاد پر میں نے نگرانی کر کے اس کا موبائل پاس ورڈ خفیہ طور پر معلوم کیا اور اس کی ساری پول کھُل گئی'۔

بیوی کا مزید کہنا تھا کہ جب موبائل کھول کر دیکھا تو میرا شک یقین میں بدل گیا۔

تاہم شوہر نے بھی اعتراف کر لیا اور کہا وہ اس خاتون سے شادی کی خواش رکھتا ہے، جس پر خاتون نے طلاق لینے اور شوہر پر دھوکہ دینے کی صورت میں معاوضہ ادا کرنے کا مقدمہ درج کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US