ٹی وی اسکرین پر نظرآنے والے ہینڈ سم اور پرکشش شخصیت کے مالک اداکار ہمیشہ سے اتنے خوبصورت اور جاذب نظر نہیں ہوتے بلکہ بچپن میں وہ بھی بالکل عام بچوں کی طرح ہوتے تھے۔
یہاں پاکستانی و بھارتی فنکاروں کے ماضی کی چند تصاویر دکھائی جارہی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ یقین نہیں کر پائیں گے۔
1- رنبیر کپور
بالی ووڈ سُپر اسٹار رنبیر کپور کی اپنی ٹیچر کے ساتھ یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی ہے اور دوسری تصویر میں وہ اپنے اسکول کے دوستوں کے ساتھ سالگرہ مناتے نظر آرہے ہیں۔
2- عمران عباس
خوبرو اداکارعمران عباس کی یہ تصویر نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی ہے۔
3- سہائی علی ابڑو
باصلاحیت اداکارہ سہائی علی ابڑو کی شوبز میں آنے سے قبل لی گئی ایک یادگار تصویر۔
4- سونم کپور
نامور اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ تصویر میں اداکارہ بالکل پہچان میں نہیں آرہی ہیں۔
5-فواد خان
ملک کے ہینڈسم فنکار فواد خان کی ایک یادگار تصویر جس میں وہ اپنے وستوں کے ہمراہ فوٹو کے لیے منفرد پوز بنائے بیٹھے ہیں۔