48 سالہ اداکارہ صاحبہ کی بچپن سے لے کر اب تک کی زندگی کیسی گزری ؟ دیکھیں ان کی چند پرانی تصاویر جو آپ نے کبھی نہیں ہوں گی

image

اداکارہ صاحبہ ماضی کی ایک خوبصورت اور کامیاب اداکارہ ہیں اور آج بھی رینمبو اور صاحبہ کی جوڑی کو محبتوں والی جوڑی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دونوں ایک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ خوش و خُرم زندگی گزار رہے ہیں اور اب بھی اتنے متحرک نظر آتے ہیں جیسے جوانی میں دکھتے تھے۔

صاحبہ کی عمر 48 سال ہے یہ 13 مارچ 1972 کو پیدا ہوئیں، مگر ان کو دیکھ کر کہیں سے نہیں لگتا کہ ان کی عمر اتنی زیادہ ہے۔ یہ اب بھی جوان سالہ خوبصورت لڑکی کی طرح دکھتی ہیں۔

ان کا بچپن اٹکھیلیوں میں گُزرا، کبھی اسکول کی پکنک کو انجوائے کیا تو کبھی امتحان سے بھاگی، کبھی والدین کو تنگ کیا تو کہیں رینمبو کے گھر والوں کی محبت پائی۔ ایک انٹرویو کے دوران صاحبہ نے بتایا تھا کہ: '' میں اپنی بچپن سےلے کر اب تک کی زندگی سے متفق ہوں، خوشی اور غم سب کے ساتھ ہیں، لیکن میرا بچپن میرا گولڈن ٹرم ہے جس کو بھولنا ناممکن ہے۔

صاحبہ 1990 سے مختلف فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتی آئی ہیں۔ آئیے ان کی چند ماضی کی تصاویر دیکھتے ہیں جو پہلے شاید آپ نے بھی نہ دیکھی ہوں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts