پاکستان کے 3 اداکار کون سے ہیں جنہوں نے دوسرے اداکاروں کو فون کر کے مذاق میں جھوٹ بولا؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار ناصرف مداحوں کے لیے مختلف انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ اپنے ساتھی اداکار دوستوں کے ساتھ بھی کافی مذاق کرتے اور گھل مل کر رہتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان تین اداکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے اپنے ساتھی اداکار دوستوں کو فون کال کی اور مذاق میں جھوٹ بولا۔

1) منال خان

اداکارہ منال خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، حال ہی میں انہوں نے پاکستان کو کئی ہٹ ڈرامہ سیریل دیے اس کے علاوہ یہ سوشل میڈیا کی خبروں میں بھی چھائی رہتی ہیں۔ اداکارہ نے ایک لائیو شو کے دوران میزبان کے کہنے پر اپنی ساتھی اداکارہ ثبور علی کو پرینک کال کی اور انہیں شہروز سبزواری کے بارے میں جھوٹ بولا۔ منال خان نے کہا کہ شہروز مجھے فون اور میسجز کر کے تنگ کر رہا ہے، کیا میں صدف کو بتاؤں؟ منال کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

2) نیلم منیر

نیلم منیر پاکستان کی ایک اور مشہور اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے ساتھی اداکار احسن خان کو فون کیا اور جھوٹ کہا کہ میں انڈسٹری چھوڑ رہی ہوں جس پر احسن کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ بعدازاں نیلم نے بتایا کہ وہ محض ایک مذاق کر رہی ہیں۔ دلچسپ ویڈیو دیکھیں۔

3) شہزاد شیخ

شہزاد شیخ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک معروف نام ہے، انہوں نے کئی ڈرامہ سیریل اور پاکستانی فلموں میں اداکاری کا مظاہرہ دکھایا۔ شہزاد نے گوہر رشید کو فون کیا اور کہا کہ میری گاڑی لگ گئی ہے لوگ مارنے کو آگئے ہیں، دیکھیں گوہر نے کیا جواب دیا۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نہ بھولیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts