میرا فلیٹ میرے لئے کسی محل سے کم نہیں ۔۔۔ شوبز کے وہ 5 ستارے جو اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں؟ جانیئے اداکار اپارٹمنٹس میں رہنا کیوں پسند کرتے ہیں؟

image

گھر چھوٹا ہو یا بڑا ہر کسی کو گھر میں سکون چاہیئے ہوتا ہے جہاں دن بھر کی تھکن سے انسان تھک کر بے حال ہو جاتا ہے وہیں رات کو گھر میں جا کر آرام ملنا کسی نعمت سے کم نہیں اور آج کل کے دور میں تو اپنا گھر سب سے بڑا تحفہ ہوتا ہے۔

ہمارے ہاں گھروں کے بڑے ہونے پر لوگ فخر محسوس کرتے ہیں اور چھوٹے ہونے پر مایوسی کا شکار ہوتے ہیں جبکہ یہ تو صرف رہنے کی زمین ہے، ہمارے شوبز اداکار بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں چھوٹا گھر اور فلیٹ بھی بہت قابلِ فخر ہے اگر یہاں سکون میسر آ جائے تو، آپ بھی دیکھیئے یہ اداکار کون ہیں جو اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں:

عائشہ عمر

اداکارہ عائشہ عمر بھی ایک بہترین فلیٹ میں رہتی ہیں جس میں آسائش کی ہر چیز موجود ہے اور ان کا کہنا ہے کہ چھوٹے گھر میں رہنا زیادہ آسان ہے اور سکون دہ بھی۔

رنبیر کپور

اداکار رنبیر کپور بھی فلیٹ میں رہتے ہیں ایک انٹرویو میں رنبیر کا کہنا تھا کہ: '' میرے لئے میرا یہ چھوٹا سا اپارٹمنٹ کسی محل سے کم نہیں ہے اور مجھے اچھا لگتا ہے کہ کم جگہ میں سمٹ کر رہنا، اور ہر چیز کا نظر میں رکھنا۔

ماورہ حُسین

اداکارہ ماورہ حسین بھی اس وقت ایک اپارٹمنٹ میں اکیلی رہتی ہیں۔

ودیا بالن

بھارتی اداکارہ ودیا بھی اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں۔ ودیا کے مطابق: چھوٹا گھر رہنے میں بھی آرام دہ ہوتا ہے اور صفائی کرنے میں بھی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔

دیپیکا پڈوکون

دیپیکا پڈوکون بھی فلیٹ میں رہتی ہیں اور ان کا اپارٹمنٹ 4 کمروں پر مشتمل ہے جہاں ایک چھوٹا سا گارڈن بھی ہے۔

اپارٹمنٹ میں رہنے کی وجہ:

اداکار اپارٹمنٹ اور فلیٹ میں اس لئے رہنا پسند کرتے ہیں کیونکہ ان کو کام کے سلسلے میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا پڑتا ہے اور فلیٹ میں کچھ وقت کے لئے رہائش اختیار کرنا آسان ہے اس لئے وہ اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔ ان کو اپنے گھروں کا مکمل خیال رکھنے کا وقت نہیں ملتا اور جتنا بڑا گھر اتنے کام زیادہ ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ اداکار اپارٹمنٹس یا فلیٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔
About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts