''لوگ سوال کرتے ہیں کہ آپ کے پہلے سے بچے تھے تو اسے گود کیوں لیا اور'' ۔۔۔ نادیہ خان پہلی مرتبہ اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کیان کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان نادیہ خان اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہنے والی نادیہ اپنے متعلق مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں۔

کچھ ماہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی نادیہ خان نے حال ہی میں احسن خان کے پروگرام میں شرکت کی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ صنم جنگ بھی موجود تھیں۔ پاکستان کی دونوں معروف خواتین نے پروگرام کو خوب چار چاند لگائے۔

تاہم نادیہ نے پہلی مرتبہ اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کیان کے حوالے سے بات کی۔

اِنہوں نے بتایا کہ ''میری اور فیصل کی شادی کروانے میں مرکزی کردار میری بیٹی علیزے اور فیصل کے بیٹے کا تھا''۔

ساتھ ہی نادیہ خان نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ''میرا جو سب سے چھوٹا بیٹا کیان ہے، جسے میں نے گود لیا ہے، میں نے گود لینے کو اس لیے واضح کیا کیونکہ لوگ فضول سوالات کرتے ہیں''۔

انہوں نے بتایا کہ ''لوگ پوچھتے ہیں کہ اچھی تو شادی ہوئی تھی، جب آپ کے پہلے سے بچے ہیں تو اسے کیوں گود لیا اور یہی سب، لیکن میں کسی کو اس متعلق جواب نہیں دے رہی لیکن وہ میرا بچہ میری جان ہے''۔

نادیہ کا مزید کہنا تھا کہ ''کیان کو جب میں نے قانونی طور پر گود لیا تو اس وقت یہ محض 20 دن کا تھا، جب یہ معاملات شروع ہوئے۔ جب اس نے بولنا شروع کیا تو سب سے پہلا لفظ بول تھا 'پاپا' ۔

نادیہ خان نے اس حوالے سے اور کیا باتیں بتائیں، ویڈٰیو ملاحظہ کیجیے۔

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور کریں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts