لاہور میں کار ڈرائیور کی ٹریفک پولیس کو کچلنے کی کوشش، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گالف روڈ جی اوآرون میں کار ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کو کچلنے کی کوشش کی، ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ کار کے ڈرائیور لاہور کے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عدنان نواز تھے۔
نعیم نامی ٹریفک وارڈن نے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر رُکنے کا اِشارہ کیا تو انہوں نے ورڈن پر ہی کار چڑھانے کی کوشش کی۔
ٹریفک وارڈن کو کچلنے کی کوشش اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر کے عدنان نواز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک نامور سیاسی شخصیت کی نشے میں گاڑی چلانے کے باعث ٹریفک پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا تاہم عدم ثبوت کی بِنا پر انہیں باعزت بری کر دیا گیا تھا۔