پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغاز شاندار تیزی کے ساتھ ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار 790 پوائنٹس کی تیزی سے شروع ہوا
جبکہ ٹریڈنگ کے دوران تیزی میں مزید اضافہ ہوا اور انڈیکس 1,600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔
زبردست تیزی کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 185 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد دوبارہ عبور کر لی۔ دورانِ ٹریڈنگ 100 انڈیکس 1,664 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 185,714 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔