اندرونِ ملک سفر کرنے والوں کے لئے اچھی خبر، جانیں کونسی سہولت فراہم کر دی گئی؟

image

اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانے اور مشروبات پیش کرنے پر عائد پابندی ختم کرنے کی تجویز، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایوی ایشن ڈویژن کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانے اور مشروبات پیش کرنے پر عائد پابندی اٹھانے کی تجویز دے دی ہے، اس ضمن میں ول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایوی ایشن ڈویژن کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پروازوں پر کھانے اور مشروبات پیش کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

اس حوالے سے خط میں ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ کورونا پھیلاؤ روکنے میں قومی کاوشیں کامیاب رہیں، این سی او سی سے پابندی اٹھانے کیلئے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ہدایات پر ایئر لائنز کو اندرون ملک پروازوں میں کھانا پیش کرنے سے منع کیا گیا تھا اور پابندی عائد کی تھی۔

تاہم اب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یہ پابندی اُٹھانے کی تجویز دے دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US