ایک کے بعد ایک کھلاڑی پر کورونا کا حملہ، مزید تین کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جاری پی ایس ایل 2021 پر کورونا کے وار جاری ہیں سب سے پہلے یر ملکی کھلاڑی فواد احمد کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا تھا اب مزید دو ٹیموں کے مزید تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
مزید تین کھلاڑیوں میں کورونا مثبت آنے کے بعد ٹورنامنٹ میں مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 7 ہو گئی ہے، تاہم یہ کھلاڑی 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔
پی سی بی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں میں علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز کرائے گئے تھے جبکہ تینوں کھلاڑیوں نے ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت بھی نہیں کی تھی۔
واضح رہے کہ کورونا کیس مثبت آنے کی شرح بڑھنے کی وجہ سے پی ایس ایل ملتوی ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو آج کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔